Friday, 31 March 2017

حیدرآباد کے منفرد مقامات

کسی بھی شہر کی شناخت و خصوصیات اس کے علاقوں کے بغیر ممکن نہیں ویسے تو حیدرآباد کے کئ علاقے اپنی مثال آپ ہیں اور ان علاقوں کی خصوصیات کے تو کیا ہی کہنے۔حیدرآباد جہاں اپنی تھنڈی راتوں کی وجہ سےجانا پہچانا جاتا ہے وہیں شہر کے کئ علاقوں کی خصوصیات کا ردوبدل نہیں میں اپنے علاقے کی چند خصوصیات آپ کی نظر کر رہا ہوں ہمارے علاقے مین کئ سالوں سے ویران سڑک جہاں کچرے کے سواہ کچھ نا تھا  یے جگہ صرف 3 سال کے کم ترین عرصے میں اتنی مقبول ہو گئ کہ یہاں شہر بھر سے لوگ اپنی فیملی کے ساتھ زندگی کی چند اچھی یادیں جمع کرنے یہاں آنے لگے۔کچرے و گند کے لمبے لمبے ٹیلے جو اس جگہ کی پہچان تھے وہاں آج رات گئے چہل پہل ہوچکی ہے 3 سال پہلے 1 بلڈر نے لطیف آباد کے علاقے 11 نمبر سے گزرنے والے روڈ پر پلاٹنگ کا آغاز کیا کیوں کہ یے سڑک کوہسار ایئرپورٹ سے ملتی ہے تو اس کے اتراف ہریالی و پانی موجود ہوتا ہے ۔ جیسے ہی یہاں پلاٹگ کا کام شروع ہوا تو کسی علاقہ مکین نے اس روڈ کے ایک کنارے پر لمکا کا ٹھیلا لگا لیا شروع میں تو یہ جگہ اتنی مقبول نہ تھی اور نا ہی یہاں لوگ آیا کرتے تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ  یے جگہ کافی مقبول ہو گئ ہے۔

سورج ڈھلتے ہی یہاں بچے نوجوان بزرگ فیملیز یہاں آ کر ٹھنڈی ہوائوں سے محصور ہوتے اور یہاں سکون کی کچھ سانسیں لیتے ہیں اور آج یہاں لوگ جافی تعداد میں شہر کے دور دراز علاقوں سے تفریح کرنے یہاں آتے ہیں اور لمکا والے کا 10 روپے کا لمکا بھی لیتے ہیں اب اس لمکا والے کے بعد ہاتھ ملانے کی بھی فرست نہیں ہوتی۔

ہمارے علاقے میں موجود اس سماجی شخصیت کے نام سے منسلک گراونڈ جو کے لطیف آباد کا سب سے بڑا گرائونڈ ہے  اس کا نام افضال جو کے علاقے کی بہت مقبول سماجی شخصیت تھے ان کے نام پر رکھا گیا ہے آج سے 5 سال پہلے تک تو یہاں خانہ بدوشوں کا قبضہ ہوا کرتا تھا اور اس گراونڈ کی پہچان جھوپڑ پٹی میدان کے نام سے ہوتی تھی مگر شہر کی انتظامیہ کو ہوش آیا اور یہاں سے قبضہ چھڑایا اور میدان کے چاروں اطراف دیواریں بنا دیں۔کچھ ہی ماہ گزرے تھے کہ علاقے کے ایم پی اے نے اس گراونڈ کی تعمیر کے لیے اسمبلی سے فنڈ پاس کروایا۔علاقہ مکینوں کو پر فضا اور تفریحی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لطیف آباد میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے میں بھی یہ گراونڈ مدد گار ثابت ہوا اور آج اس گراونڈ میں کرکٹ میدان کے ساتھ ساتھ فٹبال،بیڈمنٹن اور واکنگ ٹریک بنایا اور علاقے کے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک اچھا اور صاف ماحول فراہم کیا ۔





ہمارے علاقے بلکہ لطیف آباد کے بہت سے علاقوں میں

فروخت کی جانے والی قلفی جو کہ بہت مشہور ہے اور یہ قلفی لطیف آباد کے کئ علاقوں میں فروخت کی جاتی ہے۔بندو قلفی کو 40 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے اور یہ قلفی ان کی 2 نسلوں سے چلتی آرہی ہے۔1 روپے سے شروع ہونے والی قلفی آج 50 روپے میں فروخت کی جاتی ہے اور اس کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہوا ہے۔دور دراز سے لوگ اس قلفی سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں اور اپنی زبان کو اس کے منفرد ذائقے سے رنگتے ہیں۔